جودھپور، 29/ دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جالور ضلع میں رشوت لینے کے الزام میں سی بی آئی کی طرف سے ایک بینک افسر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ہری سنگھ راجپوت نے سی بی آئی سے اپنی شکایت میں کہا کہ وہ بدھ کو ایس بی بی جے کی بگورا شاخ میں اپنے اکاؤنٹ سے 24000روپے نکالنے کے لیے گئے تھے، وہاں اسسٹنٹ بینک مینیجر دھنا رام چودھری نے کہا کہ اسے یہ رقم تبھی دی جائے گی جب وہ اس کو 500روپے ادا کرے گا۔اس پر سی بی آئی نے جال بچھایا اور بینک افسر کو 500روپے کی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، اس کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیاہے۔چودھری کو آج خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے اسے پوچھ گچھ کے لیے ایک دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔